پاکستان اور بھارت میں اپنی جاندار اداکاری سے نام بنانے والی ماورا حسین نے زندگی کو فسانہ اور پہیلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماورا نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنا ایک خیال بھی ساتھ بطور کیپشن لکھا۔
انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں زندگی کو ایک فسانے سے تشبیہ دی۔
اس سے قبل انہوں نے زندگی کو ایک پہیلی کہا تھا، ماورا کی نظر میں زندگی ایک پہیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک پہیلی ہے جسے سمجھنا بہت مشکل ہے اور اکثر اسے سمجھتے سمجھتے ساری زندگی گزر جاتی۔
اداکارہ آج کل نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’ثبات‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔