• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واؤڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے


وفاقی وزیر فیصل واؤڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے، ہلکے پھلکے انداز میں کی جانے والی تنقید بھی برادشت نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر آج اعلان کے باجود پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے لیے نہیں آئے۔

جس پر صحافی خلیق کیانی نے فقط اتنا لکھا کہ فیصل واؤڈا نے اپنی روایت برقرار رکھی، اسی ٹوئٹ پر صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ "جوتا نہیں ملا ہوگا"۔

مبشرزیدی کو جواب دیتے ہوئے فیصل واؤڈا بولے کہ جب ملے گا تو آپ کو پڑے گا بھی، تب آپ کو پتہ بھی چل جائے گا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ فیصل واؤڈا صحافیوں پر اس طرح سیخ پا ہوئے ہوں، کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت چھپانے کی خبر پر بھی وہ صحافیوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرچکےہیں۔

تازہ ترین