اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر چاہے مہر معجل ہو یا غیرمعجل فوری ادا کرنا ہوگا۔سپریم کورٹ میں بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔
دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے، وسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لیں گے۔