صوبائی وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے باقی ممالک کی نسبت پاکستان کوکم متاثرکیا ہے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی 83 طالبات کو اسکالر شپ دیاجا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہونہار طالبات کے لیے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
یاسمین راشد نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہونے کے باعث ہم پربڑی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور ڈاکٹرز اس ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے۔
تقریب کے دوران وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی جانب سے طالبات میں اسکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے گئے۔