• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں، سلیمان شہباز

صدر مسلم لیگ نون شہبازشریف کے بیٹےسلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں، خواتین کی عزت کےدعویدارسیاسی انتقام میں بہو،بیٹیوں کااحترام بھی بھول گئے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دئیے جانے پر بیان دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ سیاسی عہدہ رکھا نہ سیاست کی اسکے باوجود جھوٹے کیس میں الجھایا جا رہا ہے۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ خادم اعلیٰ اور خاندان کو جھوٹے ریفرنس میں ملوث کرنا عمران نیب گٹھ جوڑکی بدترین مثال ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایسےفیصلے ماضی میں منہ کے بل زمین پر گرے ہیں، عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین