• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلستانِ جوہر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق



کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں طوفانی بارش کے دوران گلستانِ جوہر میں جوہر موڑ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی بیرونی دیوار پر آسمانی بجلی گری۔

بلڈنگ کی یہ باؤنڈری وال آسمانی بجلی کی شدت برداشت نہیں کرپائی اور ٹوٹ کر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں وہاں 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار کے ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔

کراچی میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور ایک شخص کو کرنٹ لگا۔

تازہ ترین