خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے متنی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پشاور میں سی ٹی ڈی کا 4 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔