وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جاری منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
سردار عثمان بزدار نےساہیوال میں وکلاء، تاجروں، صنعتکاروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی ، منتخب نمائندوں نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سےآگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔
اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال رنگ روڈ کی جلد تکمیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سازشی عناصر اپنا کام کرتےرہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی، منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق ضرور دیں گے، ہم عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں، فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا اور صوبہ پنجاب میں جاری منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منصوبوں کے مطابق ساہیوال کو موٹروے سے لنک کریں گے، سمندری انٹرچینج سے ساہیوال تک رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ وکلاء اور صحافیوں کے لیے ہر ڈویژن میں کالونی بنائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے اور ساہیوال کے اسپتال اور میڈیکل کالج کو اضافی فنڈز دیئے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کو موٹروے سے منسلک کرنے کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب سے وزیراعلی پنجاب کا بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ۔
عثمان بزدار کا لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
عثمان بزدار کی جانب سے ہدایت جاریک کرتے ہوئے کہا گیا کہ امدادی کاموں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔