• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 9، 10 محرم کو بی آر ٹی سروس بند رہے گی

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس بند رہے گی۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کو بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر بند رہے گی، شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو بند کیا جائے گا۔

گیارہویں محرم الحرام سے بی آر ٹی بس سروس دوبارہ کھول دی جائے گی، بی آر ٹی روٹ پر غیر متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سفری سہولت میسر ہے، مسافروں اور بی آر ٹی کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین