• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام حکومت کے نفاد کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر صادق علی نے جمعہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا ہے‘ موجودہ نظام سے ملک کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے‘ اسلام وسائل کے ضیاع سے روکتا ہے‘ ریفرنڈم کرا کے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس طرح کا نظام حکومت چاہتے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعاکی ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو فوری ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو بھی سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
تازہ ترین