• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نےمحرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے باعث عقیدت مندوں میں شدید مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے.

بھارت کی وفاقی اور مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے محرم کے اجتماعی مجالس، ماتم اور جلوس پر پابندی عائد کردی ہے۔

حتی کہ پانچ لوگوں کو بھی تعزیہ لے کر کربلا جانے کی اجازت نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کی وجہ سے عقیدت مندوں میں مایوسی ہے۔

تازہ ترین