راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے دورہ جہلم کے دوران سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ منگلا کے مقام پر ایک لاکھ پچیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔ اربن فلڈنگ کے حوالے سے ریسکیو 1122، ایم سی اور دیگر ادارے الرٹ اور انتظامات مکمل ہیں۔ مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔