• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 32 اضلاع میں ٹڈی دل پر مکمل کنٹرول

بلوچستان کے 32 اضلاع میں ٹڈی دل پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر عارف علی شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت صرف ضلع لسبیلہ میں ٹڈی دل موجود ہے، جس کے خاتمے کے لیے اسپرے کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ٹڈی دل کے ایک اور حملے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے یہ بھی کہا کہ ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر ابھی سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

عارف شاہ نے بتایا کہ اس وقت ضلع لسبیلہ کے علاقے میں ٹڈی دل موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا جارہا ہے اب تک 171 ایکڑ رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں اب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

تازہ ترین