• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں قبر کو غسل دیا گیا

داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں قبر کو غسل دیا گیا 


لاہور(نمائندہ جنگ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے977ویں عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلہ میں غسل مبارک کی تقریب کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری سرور ،پیر سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب، وزیر تجارت میاں محمد اسلم اقبال، خادم خاص داتا دربار حاجی تبریز چشتی، نذیر احمد چوہان،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹرطاہر رضا بخاری اور دیگرمذہبی وعلمی شخصیات نے کیا۔قبر مبارک کو اصلی عرق گلاب ا ور صندل سے غسل دیا گیا۔تلاوت قرآن پاک اور نعت خواں حضرات کی مسحور کن آواز نے روحانیت کی معراج کو مزید بلند کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اور تمام دوستوں کے لیے داتا ہجویری کے مزار پر غسل دینا اعزاز کی بات ہے برصغیر میں اسلام ان بزرگوں کی وجہ سے پھیلا تھا انہوں نے پیار اور محبت کا درس دیا ہے ہمارے علما نے محرم الحرام میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی خاطر بڑی قربانی دی ہے انھوں نے کہا کہ اگلے ہفتے پنجاب سے مخیر حضرات کراچی امداد لے کر جائیں گے ، گورنر پنجاب نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں اگر کوئی پریشانی ہوئی ہے تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی ایف اے ٹی ایف کے قانون کا پاس ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہنواز شریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق میڈیا بہتر جانتا ہے ۔

تازہ ترین