• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے،وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

لاہور(نمائندہ جگ) اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے سے شہرت پانے والے54سالہ معروف گلوکار شفا اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انہیں گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسلام آباد ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے سے قبل شفاءاللہ خان روکھڑی پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے تھے ۔ان کی میت اسلام آباد سے واپس میانوالی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی۔سوگواران میں بیوہ ،چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیاان کے اب تک 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔ان کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی سنگر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاء اللہ خان روکھڑی کے انتقال سے سرائیکی گلوکاری کا ایک باب بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے ’’پردیسی ڈھولا‘‘ ستی پائی نوں جگایا ماہی ’’اج کالا جوڑا پا‘‘کوئی روہی یاد کریندی ہے سانول ول آ توں ‘‘ سمیت بے شمار سرائیکی گیت گا کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔
تازہ ترین