پشاور(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان نور زلی خان نے آر ایچ سی منگاہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے آر ایچ سی منگاہ میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کے حاضری رجسٹر، ادویات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کی چیکنگ کی اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیںکہ وہ دوران ڈیوٹی لوگوں سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کو بروقت آر ایچ سی میں موجود طبی سہولیات فراہم کریں۔