کوئٹہ کے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کہتے ہیں کہ عاشورہ کے جلوس کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کے 10 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔
یہ بات بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹ کے پیشِ نظر وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون سروس رات 12 بجےتک بند رہے گی، 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عاشورہ کے جلوس کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا، ڈی آئی جی کوئٹہ
اےآئی جی عبدالرزاق چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلوس کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں، عاشورہ کا جلوس مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہو جائے گا۔