پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جنریٹر پر گزارا کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنا دُکھ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔‘
انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کِیا آپ مجھے نیا جنریٹر دیں گے یا مجھ سے ایک سال کا بِل لینے کا ارادہ نہیں۔
فیصل قریشی نے لکھا کہ ’لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ احتیاط کیلئے کیا جارہا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ پولز پر ربر کی کوڈنگ کی جاتی ہے۔‘
خیال رہے کہ ہیڈ ڈسٹری بیوشن کے الیکٹرک احسن انیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے4 سے 5 علاقوں میں تا حال پانی موجود ہے، پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔
ہیڈ ڈسٹری بیوشن کےالیکٹرک احسن انیس نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بخاری کمرشل، نشاط کمرشل، اتحاد کمرشل کے علاقوں میں پانی موجود ہے۔
احسن انیس کا کہنا تھا کہ صارفین بھی کہہ رہے ہیں کہ فلیٹس کی بیسمنٹ میں پانی موجود ہے، نکاسی تک بجلی نہ کھولیں۔