• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، فیس ماسک اور سینی ٹائزرز کی قیمتیں معمول پر آگئیں

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں فیس ماسک اور سینی ٹائزرز کی قیمتیں کورونا وائرس کیسز میں کمی کےبعد معمول پر آگئی ہیں ۔

کوئٹہ میں 50 فیس ماسک والا پیکٹ 300 سے400 روپےمیں فروخت کیا جا رہا ہے  جو کہ وباء کے دوران فیس ماسک کاپیکٹ 1200سے1500روپے تک میں فروخت کیا جاتا رہا تھا، کورونا سے قبل فیس ماسک کا پیکٹ 200 سے 250 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سینی ٹائزر کی 500 ملی میٹر کی بوتل 700 سے 800 روپے میں مل رہی ہے جبکہ کورونا کیسز میں اضافہ کےدوران سینی ٹائزر کی بوتل 1000سے1500روپے تک پہنچ گئی تھی۔

کورونا وائرس سے قبل سینی ٹائزر کی 500 ملی میٹر کی بوتل 300 سے 400 روپے تک میں فروخت کی جا رہی تھی۔

دوسری جانب مینوفیکچرر صلاح الدین شیخ کے مطابق  فیس ماسک اور سینی ٹائزرز کی تیاری شروع ہوچکی ہے جبکہ ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فیس ماسک اورسینی ٹائزر تیار کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین