کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کے ملزمان سابق وزیراعظم شاہد خاقان و دیگر کی عبوری ضمانت میں 3ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کے ملزمان سابق وزیراعظم شاہد خاقان و دیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے۔