• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا عاشورہ محرم کے دوران قیام امن کیلئے بھرپور تعاون پر اہلیان ملتان کا شکریہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے عاشورہ محرم کے دوران مثالی امن کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کرنے پر اہلیان ملتان کا شکریہ ادا کیا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے پارلیمنٹیرین، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، لائسنس داران، تاجر برادری اور شہریوں نے لائق تحسین کردار ادا کیا۔ انہوں نے امن برقرار رکھنے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لنگر میں معاونت کرنے پر وہ خواجہ جلال الدین رومی، چوہدری ذولفقار اور تمام مخیر حضرات کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔
تازہ ترین