• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی: میاں اسلم

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم کا کہنا ہے کہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، نئے سیمنٹ پلانٹس کی این او سی کے اجراء میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیمنٹ پلانٹس کے لیے این او سی کے اجراء میں سرخ فیتہ کی رکاوٹیں دور کریں گے، سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹس کی این او سی کے اجراء میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں، متعلقہ محکموں کااین او سی کے اجراء میں تساہل سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت کے اندر این او سی کے اجراء کا پابند بنائیں گے، سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین