• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: ایف آئی اےو محکمہ صحت کی کارروائی میں سرکاری ادویات برآمد

Sargodha Fia And Health Dept Operation Medicine Recovered
سرگودھامیں ایف آئی اےاور محکمہ صحت نےچھاپامارکےکروڑوں روپے مالیت کی بڑی تعداد میں سرکاری ادویات برآمد کرلیں۔ادویات لاہور کے سرکاری اسپتالوں سےچوری کی گئیں تھیں۔

ای ڈی او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر عاقب نذیر ایف آئی اےاورمحکمہ صحت کی ٹاسک فورس نےکوٹ فرید میں ایک مکان پر چھاپامارا۔اس دوران تین منزلہ مکان سےبڑی تعداد میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئیں۔

ای ڈی او کاکہناہےکہ برآمد کی گئیں ادویات لاہور کےسرکاری اسپتالوں گنگارام،سروسز،جنرل اورمیو کے علاوہ ڈیفنس کےمختلف اسپتالوں سےچوری کی گئیں،جن کی مالیت کروڑوں میں ہے،جنھیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیاجاتاتھا۔

ای ڈی او کامزید کہناہےکہ مکان کامالک رانا راشد سمیت 2 ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات کی جائیں گی۔
تازہ ترین