• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی ریور اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شاہکار منصوبہ ہوگا، وزیراعظم



وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’راوی ریور اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ‘ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے شاہکار منصوبہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

پراجیکٹ کے چیئرمین راشد عزیز نے منصوبے کی ٹائم لائنز، بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی دلچسپی، انفرااسٹرکچر ریگولیشن اور تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں اعلی معیار، ماحول کے تحفظ، آبی قلت اور آبی آلودگی کا مستقل حل یقینی بنانے کے علاوہ منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے کنسٹرکشن سیکٹر کو حوصلہ افزاء فروغ ملا ہے۔

عمران خان نے منصوبے میں بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی دلچسپی کو بھی سراہا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، شہزاد اکبر اور سینیئر حکام شریک ہوئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات کی اور انہیں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

تازہ ترین