اسلام آباد( طا ہر خلیل، تنویر ہاشمی ) وزیر ریلویزشیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون میری زندگی کا اہم مشن تھا ، میری زندگی کی کامیا بیوں میں یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، اپنی کتاب’’ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ میں شیخ رشیداحمد نے اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی کے کئی اہم اور قابل ذکر وا قعات بیان کئے ہیں ،انہوں نےسیاست میں پہلے قدم رکھنےسے لے کر ایوب خان کیخلاف تحریک، طلبہ سیاست میں کردار، گورڈن کالج کی سیا ست، ختم نبوت کی تحریک ،لیاقت با غ میں نیب کے جلسے میں خونریزی ،گجرات کی سیاست ،جنرل اختر عبدالرحمٰن سے رابطے ،خواتین کی انتخابی مہم، جونیجو دور حکومت،جنرل ٹکا خان سے مقابلے ،فر یڈم ہائوس ،سپریم کورٹ پر حملہ ،چوہدری برادران سے تعلقات ،امریکی وزیر دفاع سے بات چیت ،لال مسجد واقعہ ،اسا مہ بن لادن اور ا یبٹ آباد آپریشن ،عمران خان کی لال حویلی آمد ،طا ہر القادری کے جارحانہ انداز ،کینٹ میں پذیرا ئی ،افواج پاکستان کی کامیابی سمیت ملکی سیاسی تا ریخ میں رو نما ہونیوالے تمام اہم واقعات کے پیش منظر اور پس منظر سمیت ملک میں ظہور پذیر تمام حوالوں کو تفصیل سے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے ، اسیر سے وزیر بننے اور ا پنےخلاف مقدموں کی روداد بیان کی ہے ، نا بالغ تھے تو جیل جانا شروع کیا ،انہوں نے ایوان اقتدار کا لطف بھی اٹھایا اورکوچہ اختلاف میں بھی نقش جمایا ،انکی تازہ خود نوشت میں دھماکہ خیز ا نکشافات ہیں، پنڈی بوائے سے فرزندپاکستان بننے تک شیخ رشید نے اپنے کلچر کو بدلے بغیر بہت کچھ بدلا دیا