مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نون لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق میاں شہبازشریف صبح 11 بجے کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔
نون لیگ کے صدر سیلاب سے متاثرین سے ہمدردی اور فاتحہ خوانی کے لیے ملیر جائیں گے۔
شہبازشریف بلاول ہاؤس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے، بلاول سے بھی ملاقات کرینگے
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے اور ایدھی ٹاور کا دورہ کریں گے۔
شہباز شریف ضلع غربی میں اپنے انتخابی حلقے این اے 249 میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وہ ناظم آباد کے شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔