وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوامِ متحدہ تک‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ میری کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں جن سے کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوامِ متحدہ تک‘ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں، جن سے کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی، دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
شیخ رشید کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی 6 ستمبر کو ہوگی
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کے فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا ہوئے تھے، عمران خان فیصلہ کر کے گھر سے نکلے تھے کہ نواز حکومت کو گرانا ہے۔