• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشیدکی کتاب میں دھرنے سےمتعلق باتیں انکشافات نہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شیخ رشید کے اپنی کتاب میں 2013ء کے دھرنے سے متعلق انکشافات، کیا انکشافات سے عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شیخ رشید کی کتاب میں دھرنے سے متعلق باتیں انکشافات نہیں، حکومتی نمائندے شیخ رشید کے دعوؤں پر کیا ردعمل دیتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

مظہر عباس نے کہا کہ شیخ رشید کی کتاب میں دھرنے سے متعلق باتیں انکشافات نہیں ہیں، یہ ساری باتیں اس وقت بھی سامنے آتی رہی ہیں، شیخ رشید بہت سے ادوار کے عینی گواہ ہیں، انہوں نے اپنی کتاب میں کتنا سچ بولا ہے پڑھ کر ہی اندازہ ہوگا۔

شیخ رشید نے کتاب میں عشرت العباد اور چوہدری سرور کے درمیان گفتگو اور عشرت العباد کے ذریعہ بانی متحدہ کو بھجوائے جانے والے پیغام کا ذکر نہیں کیا تو انہوں نے پورا سچ نہیں لکھا ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کتاب کے سامنے آنے والے اقتباسات گھسی پٹی اور معمول کی باتیں ہیں، یہ سب باتیں ہماری روزمرہ کی سیاست کا معمول کا حصہ ہے۔

تازہ ترین