• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے ملتوی میچ کرانے پر عاطف رانا کا خیرمقدم

پاکستان سپر لیگ کی سب سے زیادہ متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، کوشش ہوگی کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہوں۔

عاطف رانا کا مزید کہنا ہے کہ لاہور قلندرز پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی، سب کو مل کر پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کو کامیاب بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ چار میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے، چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پی سی بی نے آخر مرحلہ ختم کر کے ایونٹ کا اختتام ناک آؤٹ مرحلے پر کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سیمی فائنلز اور فائنلز کھیلے جانے تھے۔ مذکورہ تین میچز بھی ممکن نہ ہوسکے اور ایونٹ کو وہیں روکنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین