• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی،ملک بھر میں سپلائی معطل


کراچی میں کیماڑی پر واقع آئل ٹرمینل پر آگ لگ گئی جس کے سبب 4 افراد زخمی ہوگئے، آگ لگنے کے بعد کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کیماڑی پر آئل ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ پر 9 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کی، پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پیٹرول کے یونٹ میں آگ لگی تھی، آگ کی شدت زیادہ تھی، ریسکیو اداروں کیساتھ مل کر بجھانے کی کوشش کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حالات کی بہتری تک ملک کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل روک دی ہے۔

تازہ ترین