قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور مودی کو ایک پیج پر وہ شخص کہہ رہا ہے کہ جو کہتا تھا کہ میں مودی کوفون کررہا ہوں لیکن وہ فون نہیں اٹھارہا، جبکہ وہ کہتے تھے کہ اگر مودی جیتا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ مودی جیت گیا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق الزام لگا کر زیادتی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو ان کے دوروں پر بہت تکلیف ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح انہیں بند کیا جائے۔