کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ویر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیرقانونی تقرری کے ریفرنس میں عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دوران سماعت نیب افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس میں کہا نیب کی جانب سے بدنیتی نظر آرہی ہے وزارت کی نہیں ، شفاف تفتیش نیب کی ذمہ داری تھی مگر بادی النظر میں نیب نے کام مکمل نہیں کیا،ریفرنس میں کچھ لکھا گیا اور عدالت میں کچھ اور بیان کیا جارہاہے اس لئے عدالت نیب کے دلائل سے مطمئن نہیں۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے پی ایس او کے سابق ایم ڈیز کی تفصیلات پیش کردیں۔