سرگودھا کے علاقے طارق آباد میں گزشتہ روز زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے تین بچوں کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والدین اور ایک بھائی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا، پولیس نے رشتے داروں کوحراست میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔