• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، جنید کے گرد شکنجہ کسنے لگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میںجلدشادی کا دعویٰ کرنے والے جنید کے گرد شکنجہ کسنے لگا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا کا خودکشی سے چند روز قبل ایک وائس نوٹ بھی منظر عام پر آگیا، جو ڈاکٹر ماہا نے اپنی ایک دوست کو بھیجا تھا، جس میں کہا گیاتھا کہ میں شدید ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوں ۔

جنید نے میری زندگی عذاب کردی ہے ، مجھے سکون کے لیے خواب آور گولیاں کھانا پڑتی ہیں، میں ذہنی دبائو کے باعث مرگی کی مریضہ بھی بن گئی ہوں ۔

جنید اکثر و بیشتر مجھ سے لڑتا رہتا ہے، میں جنید سے کافی عرصہ قبل تعلقات منقطع کرچکی ہوں ۔

ڈاکٹر ماہا نے اپنی دیگر دوستوں کو جنید کے بارے میں بتانے سے بھی منع کیا تھا۔

واضح رہے کہ واقعے میں اب تک 2 مقدمات درج ہوئے ہیں ،جبکہ2 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین