• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان یو اے ای میں قائم کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے، نیب کا انکشاف

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف دائر ضمنی ریفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان متحدہ عرب امارات میں قائم ٹرینٹی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے اور یو اے ای حکومت نے رقم منتقلی کے ثبوت نیب کو فراہم کردیئے ہیں۔

 سٹیٹ بینک نے بھی رقوم کی منتقلی کی تصدیق کردی ہے، نیب کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ایل این جی سکینڈل کے ضمنی ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم ٹرینٹی کمپنی بھارت میں قائم سدھارت پرائیویٹ لمیٹڈ کیساتھ کام کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے 5 لاکھ 38 ہزار 895 ڈالر شاہدخاقان عباسی کےاکاؤنٹ منتقل ہوئے اور یہ رقم مشرق بینک دبئی سے 3 اقساط میں منتقل ہوئی۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ رقوم کی منتقلی کس مد میں ہوئی اس پر شاہد خاقان وضاحت دینے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین