پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور میں خیبر بازار کراچی مارکیٹ کے قریب سابق گورنر خیبرپختو ا کے قریبی رشتہ دار کی گاڑی کو غلط جگہ کھڑی کرنے سے منع کرنا ٹریفک اہلکار کو مہنگا پڑ گیا ،اہلکار کو کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا گیا ، سب انسپکٹر ملک ہارون کی ڈیوٹی خیبر بازار میں تھی کہ اس دوران سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر اسکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفیسر کیساتھ تلخ کلامی ہوئی ، جس کی اطلاع اعلی حکام کو دی گئی جس پر ٹریفک اہلکار کو کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا گیا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ٹریفک اہلکار اور سرکاری آفیسر کے درمیان ہونیوالے جھگڑے سے متعلق ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پر گاڑی میں ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے تشدد کیا اور بد اخلاقی کی ،ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی گئی اور انکوائری بھی جاری ہے۔