• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال

فیٹی ایسڈز اور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور زیتون کا تیل جھڑتے بالوں کو روکنے اور بالوں کی نشونما کے لیےنہایت مفید ہے۔

زیتون کے پھل اور اس سے حاصل کیے جانے والے تیل کا استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، زیتون کا تیل مساج کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے، اس کا استعمال بالوں کی صحت میں بھی کردار ادا کرتا ہے ۔

جن افراد کو کمزور، روکھے، پتلے اور جھڑتے بالوں کی شکایت کا سامنا ہے وہ مہنگے شیمپو، کیمیکل ٹریٹمنٹس کروانے کے بجائے زیتوں کے تیل کا استعمال کر کے ان شکایات سے جان چھڑا سکتے ہیں، زیتون کے تیل سے بالوں کی جڑوں میں مساج کے نتیجے میں بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی اور اور بال موسچرائز ہو جاتے ہیں جبکہ بالوں کے جھڑنے میں بھی کمی آتی ہے ۔

زیتون کے تیل سے بالوں میں مساج سے حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

روکھے ، پتلے اور موسمی اثرات کا شکار بالوں کا علاج

زیتوں کے تیل میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں، زیتون کے تیل کے استعمال سے متاثرہ بالوں میں نئی جان آتی ہے، بالوں کے جھڑنے کا عمل بند ہوجاتا ہے اور بالوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

ٹوٹتے بالوں کا علاج

بالوں کے جھڑنے اور ٹوٹنے میں فرق ہے، بال جڑوں سے جھڑتے ہیں جبکہ روکھے اور کمزور ہونے کے سبب جڑ کے بجائے درمیان سے ٹوٹنے لگتے ہیں، زیتوں کے تیل کی جڑوں سے سروں تک مساج سے بالوں کے درمیان میں سے ٹوٹنے میں کمی آتی ہے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں ۔

ڈی ٹی ایچ (dihydrotestosterone) کی افزائش میں کمی

بالوں کےٹوٹنے کے عمل میں ڈی ٹی ایچ ’ڈیہائیڈرو ٹیسٹو اسٹرون‘  ہارمون کا بڑا کردار ہوتا ہے ، ڈی ٹی ایچ ہارمون کا اخراج بالوں کے خلیات کو متاثر کر کے بالوں کو روکھا اور کمزور بناتا ہے ، زیتون کا تیل اس ڈی ٹی ایچ ہارمون کے اخراج کو روکتا ہے، بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور مضبوط بناتا ہے ۔

بالوں کی جڑوں کی صحت میں اضافہ کرتا ہے

زیتون کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر بالوں کی نئے سرے سے افزائش میں مدد دیتا ہے، بال گھنے کرتا ہے اور جڑوں میں بیکٹیریا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انفیکشن سے بچاتا ہے، بالوں کی جڑوں کی صفائی میں ا ہم کردار ادا کر کے اسے خشکی، خارش جیسی شکایت سے بھی بچاتا ہے ۔

بالوں کو نرم و ملائم بنا کر لمبا کرتا ہے

لمبے بالوں کے خواہشمند افراد کے لیے زیتون کا تیل بہترین آپشن ہے، اگر زیتون کے تیل میں کاسٹر آئل ملا کر ہفتے میں کم از کم دو بار مساج کر لیا جائے تو بالوں کی لمبائی میں تیزی سے اضافہ ہوتا، بال گھنے کالے چمکدار ہوتے ہیں اور بالوں کی صحت بھی برقرار رہتی ہے ۔

تازہ ترین