• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور ڈ ی فرانس کا چھٹا مرحلہ قازقستان کے الیگزے لوزینکو نے جیت لیا

ٹور ڈ ی فرانس کا چھٹا مرحلہ قازقستان کے الیگزے لوزینکو نے جیت لیا، یلو جرسی بدستور برطانیہ کے ایڈم یاٹس کے پاس ہے۔

ٹور ڈی فرانس کے چھٹے مرحلے میں رائیڈرز نے لی ٹائل سے مانٹ آئیگول تک 191 کلومیٹرز تک کافاصلہ طے کیا۔

اونچے نیچے راستے پر رائیڈرز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے لیکن اس بار فاتح رہے قازقستان کے الیگزے لوزینکو، جنہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 32 منٹ اور 34 سیکنڈز میں طے کیا۔

اسپین کے جیزز ہراڈا دوسرے اور بیلجیئم کے گریک تیسرے نمبر پررہے۔

برطانیہ کے ایڈم یاٹس اوور آل اسٹینڈنگز میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین