سرینگر(ایجنسیاں )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اورا سپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا جبکہ اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا،سرچ آپریشن میں کرالہ ہار سے 3 نوجوان گرفتار جبکہ یدی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے راستے سیل کر دیئے گئے ۔یدی پورہ ودیگر علاقوں کے راستے سیل،بھارتی فورسز کی گھر گھر تلاشی، 3منزلہ مکان بارودی موادسے تباہ،فوج تعینات کردی گئی، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے آفیسر سمیت 92 آر آر بٹالین کا میجر بھی ہلاک ہو گیا۔