• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر:غیر ملکی باشندہ بازیاب،چاراسمگلرز گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گوادر پولیس نے کارروائیوں میں غیر ملکی باشندے کو بازیاب کراکر چار اسمگلروں کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او گوادر خالد مصطفیٰ گورائی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گوادر کے علاقے ٹی ٹی سی کالونی اور فقیر آباد میں اسمگلرز موجود ہیں اور بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فقیر آباد کےایک مکان سے ایک سری لنکن باشدے جسے رسیوں سے باندھا ہوا تھا کو بازیاب کرکر مکان میں موجود چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے دس کلو چرس جبکہ ایک اور کارروائی میں ٹی ٹی سی کالونی کے ایک مکان سے 120کلو چرس برآمد ہونے پر قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں نے سری لنکن باشندے کو تین ماہ سے قید کیا ہوا تھا۔ مزید تحقیقات کی جاری ہے ۔
تازہ ترین