ایران کے مغربی صوبے ایلام میں کلورین گیس دھماکے کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریلر میں لدے گیس سلنڈرز میں دھماکا ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔