جاپان نے پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کےلیے 35 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی میں ہونے والی تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان دنیا کے اُن 2 ممالک میں شامل ہے، جہاں پولیو وائرس موجود ہے، رواں برس 30 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پرائم منسٹر کی فوکل برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، یہ شراکت داری یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے۔