• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے 1100 ارب کے پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 11سو ارب کے ترقیاتی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا۔

ہاکس بے روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے جو اعلان کیا ہے، اس میں سے 800 ارب کے سندھ حکومت کے منصوبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے وفاق کے 300 ارب روپے کے منصوبے ہیں، 1100 ارب کا یہ پیکیج شہر کی ترقی کےلیے اچھی شروعات ہے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں جب سیلاب آیا تھا تو ہم نے وطن کارڈ سے عوام کی مدد کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو ریلیف کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان بھی عوام کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ڈوب رہے ہیں، ان کے جان و مال اور فصل نقصان میں ہیں، سیلاب متاثرین کی وطن یا پاکستان کارڈز سے مدد کی جائے۔

تازہ ترین