کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی شہریوں میں عیسائیت مقبول ہورہی ہے ۔برسوں سے مشن گروپس ایران میں عیسائیت کی تیزی سے ترویج کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں اور اب ایرانی شہریوں کے ایک سروے میں ان دعوؤں کی حمایت کی جارہی ہے۔ نیدرلینڈز میں مقیم نان پرافٹ گروہ برائے اینالائزنگ اینڈ میژرنگ ایٹیٹیوڈز ان ایران (گمان) نے 50 ہزار ایرانیوں سے سوالات کئے جن میں سے 90 فیصد ایران میں رہتے ہیں۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جن کا سروے کیا گیا ان میں سے 1.5 فیصد نے اپنی شناخت عیسائی کے طور پر کروائی۔ ان تعداد سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران میں شاید لاکھوں مسیحی موجود ہیں اور ان کی تعداد جلد ہی دس لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔