• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں نظر آئیں، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جہانیہ ترقیاتی منصوبہ جات کے فنڈز کا بھرپور آڈٹ کیا جائے گا عوامی پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں نظر آنے چائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اس مقصد کے حصول کیلئے سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو ترجیح بنایا جائے حکومت پنجاب سے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مزید فنڈز طلب کرینگے تاکہ میگا پراجیکٹس شروع کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کریں۔ جاوید اختر محمود نے ہدایت کی کہ ڈویژنل لیول پر فوری طور پر پناہ گاہوں کو فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں وزیراعلی کے دورہ ملتان سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں پر تسلی بخش پیش رفت نظر آنی چاہئے۔قبل ازیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔
تازہ ترین