• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس میں مبتلا بچے پیچش ، پیٹ کے درد اور الٹیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ریسرچ

کراچی ( جنگ نیوز ) کورونا وائرس میں مبتلا بچوں کے معدے خراب ہو گئے ہیں ۔کوئنز یونیورسٹی بلفاسٹ کی ریسرچ ٹیم کے مطابق کورونا وئرس می مبتلا بچے پیچش، پیٹ کے درد میں مبتلا ہو جا تے ور الٹیاں کر نے لگتے ہیں ۔

یہ تمام باتیں وبا کی علامات میں شامل کی جا سکتی ہیں ۔بچے جب مذکورہ علامات کی شکایت کریں تو انہیں آئسولیشن میں رکھ کر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا چاہئے ۔

امریکی بیماری پر قابو پا نے کے لئے مراکز نے انہیں پہلے ہی کورونا وائرس کی ممکنہ علامات میں شامل کر رکھا ہے ۔

اس حوالے سے ایک ہزار بچوں کے خون کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 68 بچوں کے خون میں وائرس کی علامات پائی گئیں ۔ایسے بچوں میں کھانسی بھی عام ہے ، ان میں سونگنے کی حس بھی ختم ہو جا تی ہے ۔

تازہ ترین