• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 13 ماہ کے محاصرے میں 237 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک ہزار482 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 ءسے جاری مسلسل فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا رکھی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اس دوران مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار936 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

یاسین ملک،شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑو ں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں ، جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظر بندی جاری ہے۔

تازہ ترین