• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی حمزہ شہباز کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ ایک سال سے اہل خانہ اور بیٹی سے دور ہیں۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سالگرہ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حمزہ شہباز کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

مریم نوز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حمزہ شہباز آپ پارٹی اور نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کرتے ہوئے تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال ہوگیا حمزہ شہباز اپنے اہلخانہ اور پیاری بیٹی سماویہ سے دور ہیں۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی فتح ناگزیر ہے مضبوط رہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ واقعی اپنے نام ’حمزہ‘ کے لائق ہیں۔

تازہ ترین