بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے سرحدی شہر چمن میں گلستان کے علاقے منگلزئی میں فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر ک وبھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبد اللّٰہ جہانزیب شیخ کے مطابق گلستان کے علاقے منگلزئی میں فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر کو بھائی سمیت قتل کیا گیا ہے۔
ملزمان نے پہلے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر مقتول کے بھائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے صدر عبدالمنان منگلزئی کو اغواء کر لیا جن کی بعد میں ویرانے سے لاش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
قلعہ عبداللّٰہ، 1 قبیلے کی 2 شاخوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں گلستان اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔