• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی ایک اور دلی خواہش سامنے آگئی


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک اور دلی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

لاہور میں اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں مرنے سے قبل ایک اور کتاب ضرور لکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے میری وہ کتاب مرنے کے بعد ہی شائع کیوں نہ ہو۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں نے 40 سال قبل چوہدری سرور کو کہا تھا کہ آپ کو پاکستان کی سیاست میں دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزارتوں کے بھوکے نہیں، غریب کی آواز ہیں، میں وہ واحد شخص ہوں کہ جس نے 14 وزارتیں سنبھالیں اور کرپشن کا ایک داغ بھی نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی اکثر پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

تازہ ترین